• news

امریکی صدر نے ہیلتھ کیئر قانون کی معطلی کا بِل ویٹو کردیا

واشنگٹن(اے پی پی) اوباما نے ہیلتھ کیئر قانون کی معطلی کا بِل ویٹو کردیا۔اوباما نے کہا لاکھوں امریکیوں کی صحت اور مالی سکیورٹی کو دھچکا پہنچنے کا خدشہ تھا اِس لیے انہیں ویٹو استعمال کرنا پڑا۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ہیلتھ کیئر ایکٹ کے تحت ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد امریکیوں نے انشورنس کی سہولت حاصل کر لی ۔

ای پیپر-دی نیشن