• news

؎جرمن چانسلر کا تارکینِ وطن کے لیے سخت قانون کا عندیہ

برلن (بی بی سی) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کولون میں خواتین پر ہونے والے حملوں کے بعد کہا ہے کہ وہ تارکینِ وطن کو ان کے ملک بھیجنے کے قانون میں تبدیلی کرنے پر غور کریں گی۔

خیال رہے کہ کولون میں نئے سال کے موقعے پر خواتین پر ہونے والے جنسی حملوں کی وجہ سے جرمنی میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور تارکینِ وطن کے لیے جرمنی کی کھلے دروازے کی پالیسی پر بحث شروع ہو گئی ہے۔اس معاملے کی تفتیش کرنے والی پولیس کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور پولیس کے سربراہ کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔اس حملے کے شکار افراد نے اسے بدنظمی سے تعبیر کیا ہے جبکہ درجنوں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور ڈکیتیوں کے معاملے درج کرائے گئے ہیں۔حملے کا شکار لوگوں کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے بظاہر کچھ نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن