• news

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد مدنی کی بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ سے ملاقا ت روہنگیامسلمانوں کے مسائل حل کرنے پر اتفاق

ریاض (اے پی پی) اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد مدنی نے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالحسن محمود علی سے ملاقات کی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات جدہ میں ہوئی اور دونوں رہنمائوں نے اسلامی کانفرنس سے متعلق امور پر بحث کی۔روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور ان کے حل کیلئے اقدامات سے اتفاق کیا گیا۔

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک مسلم امہ کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات میں ساتھ دے گا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے میانمر کے روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن