• news

’’خودکشی کی اجازت دیں‘‘ زیادتی کا شکار لڑکی کا انصاف نہ ملنے پر بھارتی صدر کو خط

؎پٹنہ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے شہر اروال میں 3 ماہ قبل رشتہ دار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر خود کشی کی اجازت کیلئے صدر پرناب مکھر جی کو خط لکھ دیا۔

اطلاعات کے مطابق اس لڑکی کو جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اکتوبر میں اسکے والد کے قریبی عزیز نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جبکہ ملزم لڑکی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ لڑکی نے بھارتی صدر سے معاملے میں مداخلت کرنے یا پھر اسے مرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن