تبدیلی کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے کیلئے نظام درست کر رہے ہیں: پرویز خٹک
پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تبدیلی کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے کیلئے نظام کو درست کرنے پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد عام آدمی کو وہی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں اضاخیل بالا کے مقام پر شمولیتی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ جلسے میں یونین کونسل اضاخیل بالا کے ویلج کونسل تھری کے نائب ناظم میر افضل خان، کونسلرز تحسین اﷲ، محمد وسیم ، عاطف اقبال و دیگر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔