• news

طارق محمود نظامی کی ہمشیرہ کا ختم قل آج ہوگا، وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت

لاہور (خصوصی رپورٹر) نوائے وقت گروپ کے پرچیز مینجر طارق محمود نظامی اور خالد محمود نظامی کی ہمشیرہ سینئر صحافی آصف محمود نظامی کی پھوپھی کا ختم قل آج بروز اتوار 11 بجے مسجد نمرہ مصطفی ٹائون لاہور میں ہوگا۔ دعا ایک بجے ہوگی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبرو تحمل کی دعا کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن