• news

کاہنہ : سبزی منڈی میں 200 روپے بھتہ نہ دینے پر جھگڑا‘ فائرنگ‘ محنت کش جاں بحق‘ ورثا کا احتجاج ٹریفک روک دی

کاہنہ (نامہ نگار+ این این آئی)کاہنہ کاچھا سبزی منڈی مےں دوسو روپے بھتہ نہ دےنے پر جھگڑا ہو گیا اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر محنت کش نوجوان جاں بحق دو افراد شدےد زخمی ہو گئے۔ ورثاءنے نعش فےروز پور روڈ پر رکھ کر شدےد احتجاج کےا۔ نشتر کالونی کے علاقہ کاچھا سبزی منڈی مےں دو سو روپے بھتہ نہ دےنے پر حاجی شفےق اور اس کے مسلح ساتھےوں نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتےجے مےں تےن افراد جاوےد، محمد احمد اور فقےر حسےن شدےد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال لےجاےا گےا جہاں 35 سالہ اوکاڑہ کا رہائشی اےک بچے کا باپ جاوےد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گےا جبکہ دوسرے زخمےوں کی حالت تشوےشناک بتائی جاتی ہے۔ عےنی شاہدےن کے مطابق اےک روز قبل شام کے وقت مخالف پارٹی نے آڑھت پر آکر تلخ کلامی کی تھی تو پولےس نے صلح کے بہانے چوکی بلواےا تھا جہاں ملزموں نے پولےس سے ملی بھگت کے بعد چوکی انچارج محمد امےن اور اہلکاروں کے سامنے مقتول کو تشدد کا نشانہ بناےا تھا ورثاءنے مقتول کی نعش جنرل ہسپتال کے سامنے فےروز پور روڈ پر رکھ کر شدےد احتجاج کےا جس کی وجہ سے گاڑےوں کی لمبی لائنےں لگ گئےں کئی گاڑےوں کے شےشے توڑ دئےے گئے مقتول کی بےوی پر غشی کے دورے پڑتے رہے جبکہ ماں اور بہنےں نعش کے ساتھ لپٹ کر روتی رہےں پولےس نے ورثاءسے زبردستی نعش چھےن کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی جس کی وجہ سے فےروز پورروڈ مےدان جنگ بن گےا مقتول کے لواحقےن اور پولےس کے درمےان ہاتھا پائی کے واقعات بھی سامنے آئے۔ ورثاءنے پولےس پر الزام عائد کیا کہ پولےس ملزموں کی ساتھ ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ےہ واقعہ رونما ہوا۔ نشتر کالونی پولےس نے حاجی شفےق، بابر بھٹی، حمےد اور سات نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لےا۔ مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ پولیس نے مزید نفری طلب کرکے نعش کو زبردستی ہسپتال پہنچا دیا جس پر مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ ماڈل ٹاﺅن پہنچ گئے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔
کاہنہ/ فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن