• news

منشیات فروش گروہ کے سربراہ کا انٹرویو کرنے پر ہالی وڈ اداکارہ شون پن سے بھی تحقیقات کا امکان

نیویارک (بی بی سی) ہالی ووڈ کے نامور اداکار شون پن نے میکسیکو کے منشیات فروشوں کے گروہ کے سربراہ جوکوئین ’ال چیپو‘ گزمین کے جیل سے فرار ہونے کے بعد ان کا انٹرویو کیا تھا۔ رولنگ سٹون میگزین میں شائع ہونے والا یہ انٹرویو گذشتہ برس اکتوبر میں میکسیکو کے ایک جنگل میں کیا گیا تھا۔ گزمین گذشتہ جولائی میں جیل سے ڈیڑھ کلو میٹر لمبی سرنگ کے ذریعے فرار ہو گئے تھے۔ میکسیکو کے حکام کا کہنا ہے کہ گزمین تک پہنچنے میں ان کی مدد شون پن کی اس خفیہ ملاقات نے بھی کی ہے۔ میکسیکو حکام اب شون پن اور اداکارہ کاسٹیلو کے خلاف تحقیقات کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن