افغانستان نے زمبابوے کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہرا کر سیریز دو صفر سے جیت لی
شارجہ (سپورٹس ڈیسک ) افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں81رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔افغانستان نے 6وکٹوں پر 215رنز بنائے۔ محمد شہزاد نے 67گیندوں پر ناقابل شکست 118رنز بنائے ۔محمد شہزاد نے 30گیندوں پر نصف سنچری جبکہ 52 گیندوں پر سنچری مکمل کی ۔وہ افغانستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ زمبابوے کی ٹیم 18.1اوورز میں 134رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ محمد شہزاد کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔