• news

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ کے الزامات بے بنیاد، من گھڑت ہیں: سعید اجمل

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی/ آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد انتظامیہ کی طرف سے ان پر لگائے گئے الزامات کو من گھڑت اور بیہودہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان الزامات کا جواب اس لئے دینا نہیں چاہتے کیونکہ سعید اجمل اکیڈمی کا معاملہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کمشنر فیصل آباد کے سپرد کر رکھا ہے اور کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) نسیم زاہد نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں مسئلہ حل کرائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن