• news

فرانس :نانتیز میں ہزاروں افراد کا نئے ایئرپورٹ کی تعمیر کیخلاف مظاہرہ

؎پیرس(این این آئی)فرانس کے شہرنانتیز میں ہزاروں افراد نے نئے ایئرپورٹ کی تعمیر کیخلاف مظاہرہ کیا ۔مظاہرے میں ہزاروں شہریوں اور مختلف زرعی تنظیموں نے شرکت کی جنہوں نے منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران شہر کو جانے والے ایک راستے کو ٹریکٹروں، موٹرسائیکلوں کی رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردیا تاہم پولیس نے اہم شاہراہ کو بند کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے علاقے میں ترقی ہوگی تاہم مقامی آبادی اس کی مخالفت کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن