سعودی عرب، ٹریفک حادثہ میں جاں بحق پاکستانی شہری کی میت دس روز بعد جہانیاں پہنچ گئی
جہانیاں (آن لائن) سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ کے دوران جاں بحق ہونے والے پاکستانی جہانیاں کے علاقہ ٹھٹھہ صادق آباد کا رہائشی حاجی رفیق کی میت دس روز بعد ان کے آبائی علاقہ پہنچا دی گئی ،نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔