تخت بھائی میں سرچ آپریشن، 2 اشتہاریوں سمیت 60 مشتبہ گرفتار، اسلحہ برآمد
تخت بھائی (نامہ نگار) پاک فوج اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 2 اشتہاری ملزموں سمیت 60 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ سکیورٹی فورسز اور لوند خوڑ پولیس نے مالاکنڈ ایجنسی سے متصل دیہات میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ ملزموں کے قبضے سے خطرناک اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
60 مشتبہ گرفتار