• news

قومی اسمبلی میں افغان شہریوں کے بلاک شناختی کارڈوں پر شور مچانا ملک و قوم سے زیادتی ہے، لوکل پشتون جرگہ

لورالائی (آئی این پی) لوکل پشتون قبائلی جرگہ لورالائی کے رہنمائوں ملک نورا خان کاکڑ ، ملک عبدالواحد اوتمانخیل و دیگر نے مولانا امیر زمان کی قومی اسمبلی کے فلور پر افغان مہاجرین کے بلاک شناختی کارڈوں پر احتجاج کو ملک اور قوم کے خلا ف غداری قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا یہ ایک شازش ہے کیونکہ صرف پاکستانی قوم کو قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا حق حاصل ہے اور دیگر غیر ملکیوں اور افغان مہاجرین کو پاکستانی قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا کوئی حق حاصل ہے نہ ہم ان کو یہ حق دے سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن