• news

ایاز صادق جعلسازی سے دوبارہ قومی اسمبلی میں پہنچے، قانون نافذ کرنے والوں کو شیر علی کے رانا ثنا پر الزامات نظر کیوں نہیں آتے: جمشید دستی

ملتان (آئی این پی+ این این آئی) مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ایاز صادق کو جعلی سپیکر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایاز صادق جعلسازی کے ذریعے دوبارہ قومی اسمبلی میں پہنچے‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چودھری شیر علی کے رانا ثناء اللہ پر لگائے گئے قتل کے الزامات نظر کیوں نہیں آتے‘ کرپٹ افسران سرائیکی وسیب میں لوٹ مار کرتے ہیں۔ گذشتہ روز ملتان پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں جمشید دستی نے مظفر گڑھ میں کول پاور پلانٹ لگائے جانے کے خلاف 30 جنوری کو دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا۔ جمشید دستی نے شاہد آفریدی کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی قوم کے ہیرو ہیں‘ انہیں صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن