• news

پی آئی اے کی نجکاری ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس فیصلے کے بغیر ختم

ملتان (خاتون رپورٹر) پی آئی اے کی نجکاری اور صدارتی آرڈیننس کے خلاف گزشتہ دنوں پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کا اجلاس بغیر کسی فیصلے کے اختتام پذیر ہو گیا توقع ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس رواں ہفتے ہو گا جس میں پی آئی اے ملازمین کی خواہشات کے مطابق فیصلہ ہو جائے گا ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا پی آئی اے کی مرکزی کمیٹی کے صدر شمیم اکملی اور دیگر چار عہدیداروں اور 7 ممبران قومی اسمبلی سمیت پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کی خواہش ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے بارے میں فیصلہ پی آئی اے ملازمین کی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا ۔اس بارے میں ائر لیگ ملتان سی بی اے کے صدر اور دیگر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہیں پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کا شدت سے انتظار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن