ناجائز اسلحے کی فروخت میں ملوث 5 ڈیلر گرفتار
لاہور (نامہ نگار )شاہدرہ اور راوی روڈ پولیس نے ناجائز اسلحہ کی خریدوفروخت کرنے والے اسلحہ ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ شاہدرہ اور راوی روڈ پولیس نے بند روڈ اور جی ٹی روڈ پر کریک ڈاؤن کیا اور 5اسلحہ ڈیلروں کی دکانوں سے درجنوں پسٹل،بندوقیںاور سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔