• news

اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس، مختلف گروپوں میں گریڈ 21 افسروں کی 22میں ترقی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کی زیرصدارت گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں کیلئے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف گروپس کے گریڈ 21 کے افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے 18 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔ فارن سروسز کے چار افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کر دی گئی۔ ترقی کرنے والوں میں ان لینڈ ریونیو، انفارمیشن، ڈی ایم جی، کسٹمز، پوسٹل اینڈ سروسز، کامرس اینڈ ٹریڈ، فارن سروس، آڈٹ کے افسران شامل ہیں۔ انفارمیشن گروپ سے ڈی جی ریڈیو پاکستان عمران گردیزی، کسٹم گروپ سے چیئرمین ایف بی آر نثار محمد، روزی خان برکی، آڈٹ اینڈ اکائونٹس سے شگفتہ خانم، جاوید جہانگیر، ان لینڈ سروس کی رعنا سیرت اور رخسانہ یاسمین، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے نصرت اقبال، جمشید، فارن سروس کے محمد نعیم، انیس عباس، نغمانہ ہاشمی، ابرار حسین، ڈی ایم جی گروپ کے ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ محسن حقانی، وزارت پانی و بجلی میں تعینات یونس ڈھاگا، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس عشرت علی، ایڈیشنل سیکرٹری انچارج نجکاری سردار احمد نواز سکھیرا، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ڈویژن یوسف نسیم، ایم ڈی پاسکو طارق مسعود، ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی عصمت علی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن