فٹبال فیڈریشن صومالیہ کی الشباب کوپریمیئر لیگ کھیلنے کی دعوت
لندن (بی بی سی) صومالیہ کی فٹبال فیڈریشن نے ملک میں سرگرم اسلامی شدت پسند تنظیم الشباب کو قومی پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے، صومالیہ کی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ عبدی کانی سید عرب جنہیں گزشتہ ہفتے افریقہ کا سال کا بہترین فٹبالر قرار دیا گیا تھا نے بی بی سی کو بتایا کہ فیڈریشن الشباب کے خلاف نہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ الشباب کے حامی پہلے ہی فٹبال میچوں میں حصہ لے رہے ہیں صومالیہ کے قومی ٹی وی نے گزشتہ مہینے صومالیہ فٹبال لیگ کا ایک میچ براہ راست نشر کیا تھا، الشباب کے زیر کنٹرول علاقوں میں فٹبال کھلاڑیوں کے لئے نیکروں کی بجائے پاجامے پہننے ضروری ہیں۔