میچ فکسنگ کے حوالے سے ہانگ کانگ کے کرکٹر کا سکینڈل بھی سامنے آ گیا
ہانگ کانگ (نوائے وقت رپورٹ) میچ فکسنگ کے حوالے سے ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کے انٹرنیشنل کرکٹر عرفان احمد پر معلومات چھپانے کا الزام ہے۔ عرفان احمد سے میچ فکسر نے رابطہ کیا۔ انہوں نے یہ بات اعلیٰ حکام کو نہیں بتائی۔ عرفان احمد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ الزام درست ثابت ہوا تو عرفان احمد پر دو سے پانچ سال تک پابندی عائد ہو سکتی ہے۔ عرفان احمد بھارت میں ہونیوالی ٹی 20 ورلڈ چیمپئن شپ میں ہانگ کانگ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔