فیم سپورٹس فٹ بال لیگ علی اصغر کلب نے میچ جیت لیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیراہتمام دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ءکے را¶نڈبی میں کھیلے گئے واحد میچ میںپچھلے سال کی ٹاپ ٹین علی اصغر کلب نے والٹن کلب کو صفرکے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی اور اس طرح سپر لیگ راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جبکہ پچھلے سال کی ٹاپ ٹین والٹن کلب اس لیگ سے باہر ہو گئی۔کھلاڑیوں والٹن کلب اور علی اصغر کلب نے اعلیٰ دفاعی اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھیل کے 86 ویں منٹ میں ایک گول سے اس میچ میں سرخرو ہو کر سپر لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس میچ کے ریفری عدیل انور، اسٹنٹ ریفری محمد امجد چودہری اور نعیم شہزاد جبکہ میچ کمشنر شبیر احمد تھے۔