فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے جدید سینما گھروں کی تعمیر ضروری ہے : فیصل بخاری
لاہور(کلچرل رپورٹر)پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سید فیصل بخاری نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے نئے اور جدید سینما گھروں کی جلد تعمیر نہایت ضروری ہے ، ہمارا سرکٹ پہلے ہی بہت چھوٹا ہے اور سینما گھروں کی عدم دستیابی کے باعث فلم پروڈیوسر فلم بنانے سے کتراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنانسر کروڑوں روپے لگا کر فلم بناتا ہے اور جب ریلیز کا موقع آتا ہے تو بدقسمتی سے اسے سینما ہی نہیں ملتا جس کی وجہ سے فنانسروں کو کروڑوںکا نقصان ہوجاتاہے ۔