• news

پنجاب میں قتل کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ گئیں

لاہور (میاں علی افضل سے ) پنجاب میں قتل کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ پنجاب کی جیلوں میں پنجاب بھر میں شہریوں کو قتل کرنیوالے قیدیوں و حوالاتیوں کی تعداد 20ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ شہریوں کو قتل کرنیوالوں میں سینکڑوںخواتین قاتل بھی شامل ہیں شہریوں کو قتل کرنیوالے سینکڑوں مجرمان کو سزائے موت کی سزا ہو چکی ہے سزائے موت پانے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ قتل کے مقدمات میں ملوث سینکڑوں قیدیوں اور حوالاتیوں کی عمریں 18سال سے کم ہیں ہزاروں حوالاتیوں کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں پنجاب میں قتل کے مقدمات میں ملوث قیدیوں اور حوالاتیوں کی تعداد 20ہزار 97ہو گئی ہے۔ جن میں سے 19ہزار 701مرد اور 396خواتین شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر 227اٹھارہ سال سے کم عمر قیدی و حوالاتی ہیں جیلوں میں مجموعی طور پر 8ہزار 861حوالاتی شامل ہیں جن میں 8ہزار 447مرد حوالاتی ،229خواتین حوالاتی اور18سال سے کم عمر 185مرد حوالاتی ہیں جبکہ 6ہزار 97قیدیوں کو سزائے دی گئیں ہیں مجموعی طور پر 980افراد کو قتل کے جرم میں سزائے موت کی سزائیں دی گئیں جن میں 3خواتین قیدی بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن