• news

نواز شریف وقت سے پہلے اپنی حکومت ختم کر سکتے ہیں: اعتزاز احسن

لاہور(صباح نیوز) چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف وقت سے پہلے اپنی حکومت ختم کرسکتے ہیں، اونے پونے داموں قومی اثاثے بیچے جارہے ہیں، پی آئی اے کو فروخت نہیں خود خریدا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پارٹی سے متعلق کچھ ہدایات دی ہیں، بھارت کیساتھ تعلقات کے مخالف نہیں، ہماری خواہش ہے کہ حکومت وقت پورا کرے۔کسی کے سر میں پتھر مارنے کا مطلب سخت اپوزیشن نہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں مضبوط اپوزیشن کی، حکومت اونے پونے داموں ماں کے زیور بیچ رہی ہے،رینجرز معاملے پر حکومت سندھ کے اعتراضات آئینی ہیں، چوہدری نثار وزیراعظم کی ہدایات کے پابند نظر نہیں آتے۔

ای پیپر-دی نیشن