کراچی: مریضوں کو لسانی بنیاد پر قتل کرنے کے ملزم ڈائریکٹر عباسی ہسپتال کی ڈگری جعلی نکلی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار ڈائریکٹر فنانس عباسی شہید ہسپتال کی بی اے کی ڈگری جعلی نکلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی یونیورسٹی نے فرید الدین کی ڈگری کو جعلی قرار دیا ہے۔ فرید الدین کو کچھ عرصہ قبل رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کیخلاف لسانی بنیادوں پر مریضوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
ڈائریکٹر / جعلی ڈگری