• news

بغداد :پنگ مال پر 2 خوکش حملے دوسرے شہروں میں بم دھماکے51 افراد ہلاک

بغداد(نوائے وقت رپورٹ+اے ایف پی)مسلح افراد نے بغداد میں شاپنگ مال پر حملہ کر دیا،خود کش حملے اور کار بم دھماکوں میں51فراد ہلاک 77زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حملہ آور’’بغداد الجریدہ کے علاقے زیارت بغداد مال میں گھس گئے۔ فائرنگ کی اور عمارت کے سامنے کار بم دھماکہ کیا، شبہ ہے انہوں نے خود کش جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔سکیورٹی حکام اور طبی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز سے جھڑ پ بھی ہوئی 40افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے شاپنگ مال کا محاصرہ کر لیا،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی۔ شاپنگ مال پر حملے اور جھڑپ میں 18افراد مارے گئے سکیورٹی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا چاروں مسلح افراد ہلاک اور یرغمالیوں کو چھڑا لیا گیا، مرنیوالوں میں 8دیگر افراد شامل ہیں ، قبل ازیں عراقی حکام اور عرب ٹی وی نے دعوت کے ساتھ حملہ آوروں نے 50سے 157افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے، متداریہ میں جوئے خانے میں خود کش حملے سے10اور کار بم دھماکے میں بھی اتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں، یہ دھماکہ اس وقت ہوا جس شہری اور ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں کیلئے اکٹھے ہوئے تھے۔ ادھر یعقوبہ میں ریسٹورنٹ کے قریب داعش کے کار بم دھماکے میں3افراد مارے گئے۔ امریکی حکام کے مطابق موصل میں فضائی حملے سے داعش حملے سے داعش کی ملین ڈالر کرنسی تباہ کر دی۔ یہ لوٹ مار تیل سمگلنگ اور دیگر ذرائع سے حاصل کی گئی تھی

ای پیپر-دی نیشن