امریکی ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام شہریوں پر پولیس تشدد کیخلاف مظاہرہ
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام امریکی شہریوں پر پولیس کے تشدد اور نسل پرستانہ اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔ امریکی ریاست منی سوٹا کے باشندوں نے سیاہ فام امریکی شہریوں پر پولیس کے نسل پرستانہ اور تشدد آمیز اقدام کی مذمت میں زبردست ریلی نکالی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سیاہ فام شہریوں کے خلاف تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں پر عدالتوں میں منصفانہ طریقے سے مقدمات چلائے جائیں۔ اس مظاہرے کا اہتمام سیاہ فام شہریوں کے حقوق کی ایک تنظیم نے گزشتہ ستمبر میں ایک سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کے لئے کیا تھا۔