اوباما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بننے کے خواہشمند ہیں: امریکی میڈیا
واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی صدر بارک اوباما نے رواں برس وائٹ ہاوس چھوڑنے کے بعد اپنی نظریں اقوام متحدہ کے اگلے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر مرکوز کر رکھی ہیں.امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ باراک اوباما اس معاملے پر پہلے ہی ری پبلکن، ڈیموکریٹک اور یہودی عہدیداران سے بات کرچکے ہیں۔دو روز قبل 'الجریدہ‘‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ سے امریکی میڈیا کو یہ بات معلوم ہوئی۔
کہ اسرائیلی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی صدر بینجمن نیتن یاہو نہ صرف بارک اوباما کے منصوبے سے آگاہ ہیں بلکہ کچھ عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ امریکی صدر کو ان کے مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔