وکیل صفائی کی عدم حاضری کی وجہ سے بینظیر قتل کیس کی سماعت ملتوی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے وکیل صفائی ملک محمد رفیق کی عدم حاضری کی وجہ سے سانحہ لیاقت باغ بے نظیر بھٹو و دیگر قتل کیس کی سماعت نکتہ اعتراض پر بحث کے لئے 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ تاریخ سماعت پر جونیئر وکیل صفائی نے ایس ایس پی طاہر ایوب کی شہادت پر یہ اعتراض کیا تھا کہ وہ بطور تفتیشی افسر بیان دے سکتے ہیں بطور گواہ نہیں اس نکتہ پر وکیل صفائی اور ایف آئی اے کے سینئر سپیشل پبلک پراسیکیوٹر چودھری محمد اظہر نے دلائل پیش کرنا تھے۔