• news

حکومت پنجاب ٹھوس بنیادوں پر آبادی پر قابو پانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے: ذکیہ شاہنواز

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ٹھوس بنیادوں پر بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہے اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق جو کام اب تک ہوا ہے اس کے حوصلہ افزا نتائج بھی نکلے ہیں۔ حکومت پنجاب نے ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور پی ایچ کیوز میں فیملی پلاننگ کے مراکز قائم کردئیے ہیں۔ اس امر کا اظہار اپنے دفتر میں صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے سول سوسائٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری سوشل موبلائزر کی ٹیم نہایت فعال اور مثبت طریقے سے آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے پسماندہ علاقوں کے لوگوں میں خاندانی منصوبہ بندی بارے شعور بیدار کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن