• news

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے 6 ماہ میں اپنے سیکرٹریٹ کے انٹرٹینمنٹ فنڈ سے اڑھائی کروڑ روپے خرچ کر ڈالے

پشاور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے چھ ماہ کے دوران اپنے سیکرٹریٹ کے انٹر ٹینمنٹ فنڈز کی مد میں مختص رقم میں سے چائے پانی اور گفٹ پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔ رپورٹ کے مطابق بجٹ میں 4 کروڑ روپے انٹر ٹینمنٹ کی مد میں مختص کئے گئے تھے۔ صوبائی وزیر انیسہ زیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا خرچہ ماضی کی نسبت ابھی بھی کم ہے۔ یہ شاہ خرچیاں صرف وزیراعلیٰ اور گورنر ہاس کی نہیں بلکہ خیبر پی کے اسمبلی میں بھی عوام کے ٹیکس سے ملنے والے پیسے دل کھول کر اڑائے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن