• news

پٹھانکوٹ ائر بیس کی سکیورٹی کا پول کھل گیا، 50 روپے دے کر کوئی بھی داخل ہو سکتا تھا، تحقیقاتی ادارے کا انکشاف

پٹھان کوٹ/ نئی دہلی (آئی این پی) پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کرنے والی بھارتی ’’نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی‘‘ (این آئی اے) نے ائر بیس کی سکیورٹی کے حوالے سے بھارتی اداروں کا پول کھول کے رکھ دیا، ائر بیس کی سکیورٹی پر متعین اہلکار صرف’’50‘‘ روپے لیکر کسی کو بھی ائر بیس کے اندر جانے دیتے تھے۔ بھارتی نیوز چینل’’این ڈی ٹی وی‘‘ کے مطابق ائر بیس کے ارد گرد گجر برادی بڑی تعداد میں آباد ہے جو اپنی گائے بھینسوں اور دیگر جانوروں کو چرانے کے لئے ائر بیس کے اندر لے جاتے ہیں جبکہ ائر بیس کے اندر مارکیٹ اور دکانیں بھی موجود ہیں جہاں سے خریداری کے لئے لوگ سکیورٹی پر متعین اہلکاروں کو ’’50 روپے‘‘ دے کر اندر چلے جاتے تھے۔ ’’ این ڈی ٹی وی‘‘ کے مطابق ’’نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی‘‘ اس بات کی تحقیق میں مصروف ہے کہ کیا دہشت گردوں کا ایک گروپ50 روپے دے کر توائر بیس میں نہیں گھس گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن