• news

پاکستانی قونصلیٹ پر حملہ میں ’’را‘‘ اور افغان نیشنل آرمی ملوث، عملہ کے موبائل فون لے گئے: نجی ٹی وی کا دعویٰ

کابل (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) نجی ٹی وی کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ اور افغان نیشنل آرمی ملوث نکلی ہے، اس بات کے شواہد مل گئے ہیں کہ ان دونوں تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے یہ حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ’’را‘‘ اور افغان نیشنل آرمی کے لوگوں نے قونصل خانے پر دستی بم پھینکے۔اس حملے کا مقصد عملے کو خوفزدہ کرنا تھا۔سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے حملہ کیا۔ حملہ آور قونصل خانے کا ریکارڈ حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن ناکام ہو گئے اور صرف عملے کے موبائل فون لے کر فرا رہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن