• news

ڈی جی ملٹری آپریشن کا دورہ کابل افغان ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل برائے ملٹری آپریشنز نے بدھ کے روز افغانستان کا دورہ کیا اور کابل میں اپنے افغان ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فوجی حکام نے باہمی فوجی رابطوں اور بارڈر مینجمنٹ سمیت متعلقہ موضوعات پر بات کی۔ دونوں نے حکام نے کور کمانڈروں اور سیکٹر کمانڈروں کی مجوزہ ملاقاتوں پر بھی بات کی۔ اس سے پہلے دونوں ڈی جی ایم اوز ٹیلیفون پر بھی بات کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن