سیکرٹری خارجہ سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کیلئے بھارت کے نامزد ہائی کمشنر گوتم بمباوالہ نے بدھ کی شام پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کے ساتھ دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر اعزاز چودھری نے پٹھانکوٹ حملہ کے بارے میں بھارت کے فراہم کردہ شواہد پر پاکستان کی کارروائی کی تفصیلات سے انہیں آگاہ کیا۔ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کی طرف سے پٹھانکوٹ واقعہ کے حوالے سے اب تک کی گئی گرفتاریوں اور دیگر اقدامات کے بارے میں بدھ کے روز وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے فیصلوں سے بھی بھارتی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔