• news

تھر : مزید 5بچے ہلاک، سندھ حکومت نے ڈیڑھ ماہ میں 60 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

تھرپارکر+ کراچی (نامہ نگار+ وقائع نگار)ضلع تھرپارکر میں مزیدہلاکتوں کا تسلسل جاری ہے۔ بدھ کو مزید 5 کمسن بچے ناکافی سہولتوں اور غذائی کمی کے باعث انتقال کر گئے جس سے رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد40سے تجاوزکر گئی ہے۔ ادھر تھر کے 130 بنیادی صحت کے مراکز میں سے 100 بند پڑے ہیں اور والدین بیمار بچوں کے ساتھ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ دوسری طرف حکومت سندھ نے پچھلے ڈیڑھ ماہ میں تھر کے سرکاری ہسپتالوں میں60سے زائد بچے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ سندھ کے سیکرٹری صحت نے اس اطلاع کی بھی تصدیق کر دی ہے کہ تھر میں تعمیر کردہ 70 بنیادی صحت کے مراکز فعال نہیں ہو سکے۔
تھر/ ہلاکتیں

ای پیپر-دی نیشن