• news

نئی دہلی: ہند و انتہا پسندوں کا کشمیری ڈاکٹر اور دوست پر تشدد پر خونخوار کتے چھوڑ دیئے

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی دالحکومت نئی دلی میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک کشمیری ڈاکٹر اور اسکے صحافی دوست کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ انکے پیچھے خونخوار کتے چھوڑ دیئے۔ نئی دہلی کے ہسپتال میں کام کرنے والے عامر خان نامی ڈاکٹر اوراسکے دوست عمران شاہ کو بوگال کے علاقے میں اس وقت تشدد کا نشانہ بنا یا گیا جب وہ ایک رشتہ دار کے گھر جا رہے تھے۔ نئی دلی سے شائع ہونے والے ایک انگریزی روزنامے کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے عامر خان اور عمران شاہ کے پیچھے خطرناک کتے بھی چھوڑ دیے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباءاور تاجروں کو بھارت میں ہرجگہ بہیمانہ برتاﺅ کا نشانہ بنا یا جاتا ہے۔
کتے

ای پیپر-دی نیشن