• news

حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے: نواز شریف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کو درست راستے پر ڈال دیا ہے تاکہ پائیدار ترقی حاصل ہو سکے۔ شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مالیاتی اداروں میں میرٹ موجود ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے عاطف باجوہ کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کی معیشت کیلئے اہمیت ہے، حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔ عاطف باجوہ نے کہا کہ ملک کے اندر کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن