• news

طبیعت خراب ہوگئی‘ دلائل نہیں دے سکتا‘ رشید رضوی‘چہرہ تو نکھرا نکھرا لگ رہا ہے‘ جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) غلام قادر چانڈیو سے متعلق انتخابی عذر داری کیس میں وکیل رشید اے رضوی نے طبعیت خرابی کے باعث التواء کی استدعا کی کہ اچانک موسم کے سرد ہونے کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور وہ دلائل نہیں دے سکیں گے، اس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا آپ کا چہرہ تو بڑا نکھرا نکھرا سا لگ رہا ہے، بیمار نظر نہیں آرہے، عدالتوں پر پہلے ہی غیر ضروری التواء دینے اور کیس لمبے عرصہ تک چلانے کا الزام آتا ہے‘ رشید اے رضوی نے کہا کہ چہرے پر نہ جائیں اندر کی حالت میرا رب ہی جانتا ہے، عدالت بیمار پر رحم کا مظاہرہ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن