گزشتہ چھ ماہ کے دوران بنکوں سے نجی قرضے 212 ارب روپے تک پہنچ گئے : رپورٹ
اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ چھ ماہ کے دوران بنکوں سے نجی قرضے212 ارب روپے تک پہنچے ہیںجو گزشتہ مالی سال کے پورے عرصے سے کئی گنا زائد ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی معیشت مالی سال 2015 کے دوران 4.2 فی صد کی شر ح سے آگے بڑھی ہے۔اور اسی رفتار سے قرضوں کی شر ح بڑھتی رہی تو 5 فیصد گروتھ شرح متوقع ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کم شرح سود پرائیویٹ سیکٹر کے قرضوں میں اضافہ کی وجہ ہے ۔دوسری وجہ ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال میں بہتر ی ہے جس سے سر مایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔