• news

متحدہ نے 20 صوبے بنانے کیلئے قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) متحدہ نے ملک میں 20 صوبے بنانے کی قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے، قرارداد ریحان ہاشمی، ساجد احمد اور محبوب عالم نے جمع کرائی۔ شیخ صلاح الدین اور فوزیہ حمید نے بھی دستخط کئے ہیں۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا نئے صوبوں کے ناموں اور حدود کا تعین ریفرنڈم کے ذریعے کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن