پیر محل: 11 سالہ بچی سے 50 سال کے معذور شخص کی شادی کی کوشش ناکام دولہا، باراتیوں سمیت گرفتار
پیر محل (نامہ نگار) 11 سالہ بچی کی 50 سالہ معذور شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دولہا راجہ اور تقریب میں شریک باراتیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق مضافاتی بستی سی پلاٹ میں 11 سالہ اقراء کی پچاس سالہ معذور شخص شوکت علی سے شادی کی تقریب جاری تھی پولیس نے اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دولہا راجہ اور دیگر افرادکو گرفتار کرلیا اور اقراء کے ورثاء کو بھی تھانہ میں طلب کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اقراء کا مسمی شوکت علی سے نکاح پہلے ہی ہو چکا ہے اور اقراء کے والد شیر محمد نے اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر شوکت علی کے ہاتھ فروخت کیا ہے۔