• news

جھنگ میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو زندہ جلا ڈالا

جھنگ(نامہ نگار) نامعلوم افراد نے 26 سالہ نوجوان کو آگ لگا دی۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ بستی علی آرائیں کا ناصر عباس گھر میں تنہا موجود تھا۔ نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔ ناصر عباس کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا۔ ناصر عباس کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی مگر گھریلو ناچاقی کی بناء پر اس نے بیوی خالدہ کو طلاق دے دی اب چند روز بعد ناصر عباس کی دوسری شادی طے تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن