• news

کراچی:حساس اداروں کی کارروائی اے ایس آئی تاوان کی رقم لیتے پکڑا گیا

کراچی(آن لائن) قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے غریب آباد میں کارروائی کے دوران تاوان کی رقم لیتے ہوئے اے ایس آئی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقے غریب آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن کے تھانہ پاکستان بازارمیں تعینات اے ایس آئی اکرم کو گرفتارکرلیا، اکرم کے قبضے سے پولیس موبائل، سرکاری اسلحہ اوربلٹ پروف جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے، اکرم غریب آباد میں تاوان کی رقم لینے آیا تھا، اکرم کی نشان دہی پر7 مغوی شہریوں کو بھی بازیاب کرلیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن