وزیرآباد:زمین کے تنازعہ پر بھائیوں نے بڑے بھائی کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا
وزیرآباد (نامہ نگار) زمین کے تنازعہ پر سگے بھا ئیوں نے بڑے بھائی کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نو احی علاقہ دلاور چیمہ کے رہا ئشی ارشد اور اعظم کااپنے بڑے بھائی ریا ض سے زمین کا تناز عہ چلا آرہا تھا گزشتہ روز 3 بھائیوں کا آ پس میں جھگڑا ہوا جس پر ارشد اور اعظم مشتعل ہو گئے اور انہوںنے اپنے بڑے سگے بھائی ریاض کو انیٹوں سے مارنا شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید ز خمی ہو گیا جو ہسپتال میں پہنچ کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے مدعی توقیر ریاض چیمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔