• news

وفاقی محتسب کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اداروں کے سربراہوں کو آج سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی محتسب کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان کو آج (چودہ جنوری) وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ ‘ سی ڈی اے ‘ وزارت صحت‘ صوبوں کے درمیان رابطہ کی وزارت‘ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈپاسپورٹ ‘وزارت ریلوے‘ وزارت مواصلات اور پاکستان پوسٹ کو وفاقی محتسب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی محتسب کی مختلف کمیٹیوں کی سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔ جبکہ سینئر ایڈوائزر اور بیرون ملک پاکستانیوں کے شکایات کمشنر حافظ احسان احمد کھو کھر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔ چنانچہ حافظ احسان احمد کھو کھر آج عملدرآمد کے حوالے سے سماعت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن