موجودہ صورتحال میں نئے صوبے بنانے کی کوئی گنجائش نہیں: رضا ربانی
اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پارلیمنٹ ہائوس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے زیرتربیت افسروں سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں نئے صوبے بنانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے تاہم 18ویں ترمیم کی روشنی میں صوبائی معاملات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ نظام مستحکم ہو سکے اور جن مشکلات کا سامنا ہے انکو حل کر کے ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالا جا سکے۔