رینٹل پاور نظرثانی کیس بار بار ملتوی کرنے کی درخواستوں پر سپریم کورٹ برہم
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے ریشماں اور کامونکی رینٹل پاور نظرثانی کیس میں بار بار مقدمہ ملتوی کرنے کی درخواستوںپر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو خبردار کیا ہے کہ جب بھی اس کیس کو سماعت کیلئے مقرر کیاجاتا ہے اس کے ملتوی ہونے کی درخواستیںآنا شروع ہوجاتی ہیں۔ آئندہ سماعت پر اس طرح کی کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔ یہ ریمارکس بدھ کے روز تین رکنی بنچ کے سربراہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے دیئے۔ اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں پروجیکٹس کے وکلاء نے التواء کی درخواست دے رکھی ہے اس لئے سماعت ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے سماعت 23فروری تک ملتوی کردی۔