رحیم یار خان: بیٹوں، بہن اور داماد کی گرفتاری پر خاتون کا پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر احتجاج، انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی
رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) 40 سالہ خاتون کا پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر پولیس کیخلاف احتجاج۔ خاتون نے کہا کہ اس کے دو بیٹوں بہن اور داماد کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے۔ اگر اسے انصاف نہ ملا تو خودکشی کر لوں گی۔ ریسکیو عملے نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد خاتون کو ٹینکی سے نیچے اتارا۔