• news

نااہلی کیخلاف سمیرا ملک کی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ نے بی اے کی ڈگری، شناختی کارڈ پر لگی تصاویر فرانزک لیبارٹری بھجوا دیں

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کی عوامی عہدے کیلئے تاحیات نااہلی کیخلاف نظرثانی کی درخواست کی سماعت میں انکی بی اے کی ڈگری اور شناختی کارڈ پرچسپاں تصاویر سائنسی تجزیہ کے ذریعے تصدیق کروانے کیلئے فرانزک لیبارٹری پنجاب کو بھجوا دیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ انکی موکل کی بی اے کی ڈگری اور شناختی کارڈ پر لگی ہوئی تصاویر اصلی ہیں، اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل لاہور کے جج نے ٹرائل کے دوران قانون شہادت کے تحت انکی دونوں تصاویر کی تصدیق کرائی تھی۔ پنجاب یونیورسٹی اور سول عدالت بھی دونوں تصاویرکی تصدیق کرچکی ہے لیکن سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ان تصاویر کو مختلف قرار دیتے ہوئے میری موکلہ کو تاحیات نااہل قرار دیدیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن